قصور:صفائی کے ناقص انتظامات،گلیوں میں گندگی کے ڈھیر

قصور(نمائندہ نوائے وقت)شہر بھرمیں صفائی کے ناقص انتظامات گلیوں اوربازاروں میں گندگی کے ڈھیرلگ گئے۔عملہ صفائی صرف بڑی سڑکوں پرصفائی کرتا ہے،محلوں کے اندر کی گلیوں اوربازاروں میں گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں دولے والا،نیاز نگر،ریلوے ٹریک،بستی برات شاہ،روشن آبادکالونی، موچی پورہ، جماعت پورہ ریت چھلہ کوٹ مراد خان نفیس کالونی،قادرآباد،پیرووالہ روڈسبزی منڈی،کوٹ بلوچاں اور چستی شاہدرہ سمیت دیگرعلاقوں میں صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے سینٹری سپروائزر نے خاکروبوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ایک بھی خاکروب نہیں ہوتا گلیوں میں رہائش پذیر لوگوں نے بتایا کہ اندرون گلیوں میں صفائی نہیں ہوتی جو خاکروب گلیوں میں کام کرتے ہیں وہ باقاعدہ درواغہ کی ملی بھگت سے فی گھر سے 2سو سے 4 سو روپے وصول کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن