شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی کوآرڈی نیٹر چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اپنے ہر دور اقتدار میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کئے لیکن پی ٹی آئی کو اقتدار پر مسلط کرکے عوام کی فلاح و بہبود اورملکی ترقی کا عمل روکاگیا جس کا خمیازہ ملک و قوم کو مسائل لاحق ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑا معیشت تباہ ہوئی اورجمہوری و اخلاقی کلچر کو شدیدنقصان پہنچا، معاشرے کوتقسیم کرکے پی ٹی آئی نے انتشار برپا کرنے کی کوشش کی اداروں کے خلاف محاذ آرائی بھی اسی سازش کا حصہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان نااہل اور کرپٹ پی ٹی آئی قیادت کا ملکی سیاسی منظر نامے میں اب کوئی کردار نہیں عام اسے مسترد کرکے ووٹ کی طاقت سے میاں نواز شریف کو برسر اقتدار لائیں گے۔
(ن) لیگ نے ہر دور میں سہولیات کیلئے اقدامات کئے:وسیم انجم
Jan 08, 2024