شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 143کے امیدوار چوہدری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد اور پرعزم ہے۔ نواز شریف جس کو بھی ٹکٹ دیں گے اس کی انتخابی مہم میںکارکنان شانہ بشانہ شرکت کریں گے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں تمام رہنما اور کارکنان پارٹی قائد کے ایجنڈے اور ویژن کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں، 8فروری کو پورے پاکستان میں (ن) لیگ ہی واضح اکثریت حاصل کرے گی کیونکہ میاں نوازشریف ہی اس مشکل وقت میں عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری شہباز چھینہ نے کہا کہ نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی رات کی نیندیں حرام کردی ہیں جس طرح عوام میں نواز شریف اور ن لیگ کو پذیرائی مل رہی ہے۔