شیخوپورہ(سلطان حمید راہی+ڈاکٹرشیخ جمیل اختر+سیف الرحمن سیفی سے)ضلع شیخوپورہ میں مختلف صنعتی اداروں فیکٹریوں،سکولوں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں ٹھیکیداری نظام کے باعث ورکرزکواولڈ ایج بینیفٹ اورسوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈنہیں کروایاجارہا جس کی وجہ سے لاکھوں ورکرزطبی سہولیات،پنشن،ویلفیئربورڈکی مراعات جن میں میرج اور ڈیٹھ گرانٹ بچوں کے تعلیمی سکالرشپ سے محروم ہو رہے ہیں اکثرفیکٹریوں میں حادثات رونماہونے پرپتہ چلتا ہے کہ زخمی ورکرکوسوشل سکیورٹی اورای او بی آئی میں رجسٹرڈنہیں کیاگیا، سروے میں انکشاف ہوا ہے شیخوپورہ کے مختلف صنعتی اداروں فیکٹریوں میں ہزاروں کارکنوں کو رجسٹرڈ نہیں کیاگیااورمحکمہ سوشل سکیورٹی ای اوبی آئی کے کرپٹ افسروں ان فیکٹریوں سے مبینہ طورپر33فیصد کمیشن وصول کررہے ہیں۔