نوشہرہ ورکاں ( نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نوشہرہ ورکاں کا انتخابی اجلاس زیرِ صدارت کنوینئر الیکشن بورڈ چوہدری بشارت علی ڈوگر ہوا جس میں سال 2024 کے عہدیداران کے انتخاب عمل میں لایا گیا تمام ممبران نے اتفاق رائے سے اقبال صدیق سدھو کو صدر اور سید حسن مجتبیٰ زیدی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا جنہوں نے باہمی مشاورت سے سرپرست رانا عبدالستار انیس، چیئرمین چوہدری بشارت علی ڈوگر ، وائس چیئرمین مرزا خادم حسین ، نائب صدر میاں محمد اسلم ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ مشتاق احمد، فنانس سیکرٹری محمد سجاد بھٹی ، سیکرٹری نشر واشاعت سیٹھ اویس منیر کو نامزد کیا ۔