حافظ آباد: ریٹرننگ افسران کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں کی ابتدائی لسٹیں شائع

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد خالد رشید نے کہا ہے تمام ریٹرننگ افسران کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں کی ابتدائی لسٹیں شائع کر دی گئی ہیں ان ابتدائی لسٹوں پر حلقے کا کوئی ووٹر یا اُمیدوار اعتراض یا تجاویز 11 جنوری تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکتا ہے۔ ان کا کہنا 12 تا 17 جنوری کے دوران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران اعتراضات یا تجاویز پر فیصلہ کر دینگے اور پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی فہرست انتخابات سے 15 زور قبل شائع کی جائیگی ۔

ای پیپر دی نیشن