گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ نادہندگان سے بجلی واجبات کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بجلی تو استعمال کرے مگر بل ادا نہ کرے، بجلی چوری کے ناسور سے گیپکوکو پاک کرنے کے لئے جاری مہم کے دوران بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ وزارتِ توانائی کی ہدایت پرگیپکو ریجن بھر میں ستمبر سے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کی مہم کے دوران اب تک عادی اور پُرانے نادہندگان سے 90کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی جا چکی ہے جبکہ اسی دوران پکڑے گئے بجلی چوروں کو 31کروڑ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔
نادہندگان سے ہر حال میں وصولی یقینی بنائی جارہی ہے:محمد ایوب
Jan 08, 2024