نوشہرہ ورکاں ( نمائندہ نوائے وقت ) وکلاء رہنماء اور علاقہ کے معروف زمیندار چوہدری شاہد شہود رندھاوا نے اپنے والد کے ایصال ثواب کیلئے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی زمین قبرستان کیلئے وقف کر دی ، نوشہرہ ورکاں کا بڑا قبرستان کافی عرصہ سے بھر چکا ہے اور اس کے کافی رقبہ پر شہریوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس کے باعث ایک کے اوپر ایک قبریں بنائی جا رہی ہیں، اس بات کو محسوس کرتے ہوئے چوہدری شاہد شہود رندھاوا نے آبادی میں واقع اپنا قیمتی رقبہ قبرستان کے نام کر دیا ۔