مسلم لیگ ن کیساتھ کسی سیاسی جماعت کاکوئی مقابلہ نہیں : محمود بشیر ورک

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کیساتھ کسی سیاسی جماعت کاکوئی مقابلہ نہیں الیکشن میں واضح اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قانون امیدوار این اے 77 چوہدری محمود بشیر ورک نے دھلے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 9مئی کو افواج پاکستان کی املاک پر حملہ کرنے والی پارٹی کسی رعایت کی مستحق نہیں تحریک انصاف نے جو کیا تھااسکا ہی خمیازہ بھگت رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی پی ٹی آئی کے لوگوں پر مقدمات ہم نے نہیں بنائے یہ لوگ خود قانون کی پکڑ میں آئے ہیں ،امیدوار پی پی 63 توفیق بٹ نے کہا کہ عوام کا جوش وخروش اور جذبہ یہ بتا رہا ہے کہ گوجرانوالہ کل بھی ن لیگ کا قلعہ تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا  8 فروری کو ایک بار پھربے مثال کامیابی حاصل کریں گے ، اس موقع پر سابق ڈپٹی مئیر رانامقصود احمد ضلعی صدر ن لیگ لائرز فورم وکو آرڈی نیٹر این اے 77 عرفان مظفر چیمہ یڈووکیٹ،انجم سہیل بٹ ایڈووکیٹ، ڈویژنل نائب صدر اسامہ نصر وڑائچ ایڈووکیٹ،عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین سرفراز گل خاں اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن