ضلع بیت المال کمیٹی حافظ آباد کا اجلاس،فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور ضروری امور پرتبادلہ خیال کیا گیا

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)ضلع بیت المال کمیٹی حافظ آباد کا اجلاس زیر صدارت ضلعی چیئرمین حکیم فداحسین بھٹی ہوا۔ جس میں ممبرز کی ٹریننگ اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور دیگر ضروری امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں ممبرز آصف شریف نارو، عبدالجباررضا انصاری، میڈم نگہت خان ، میاں اختر، حکیم محمد سفیان ، ڈاکٹر عبدالمجید ، ثنا ء اﷲمان ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین حکیم فداحسین بھٹی نے کہا کہ بیت المال کے فنڈز کے حصول کے لئے ایک ایپ بھی بنادی گئی ہے۔ جس سے انتہائی شفافیت سے امداد تقسیم ہوگی۔ اجلاس سے ایدھی حافظ آباد عبدالجبار رضا نے بھی خطاب کیا جبکہ ممبران نے اپنی تجاویز دیں۔

ای پیپر دی نیشن