گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ماسٹر سٹی میں زیر التواء منصوبوں پرکام کا آغاز، تعمیراتی کام کا افتتاح سی ای او ماسٹر شیخ احمد بن مقصود نے ماسٹر ڈیلرز اور انویسٹرز کے ہمراہ کیا اس موقع پر شیخ احمد بن مقصود کا کہنا تھا کہ ماسٹر سٹی شہر کی سب سے بڑی سوسائٹی ہے اور یہاں کے رہائشیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تمام سڑکوں کی دوبارہ تعمیر جلد مکمل کرلی جائی گی ،سی ای او ماسٹر سٹی نے سوسائٹی میں دو نئی مساجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا اس موقع پر شیخ احمد بن مقصود کا کہنا تھا کہ سوسائٹی میں تمام بلاکس میں جلد گیپکو کی بجلی کی فراہمی اور گیس پائپ لائن بھی بچھا دی جائے گی اور ماسٹر سٹی میں جلد ماسٹر مال کا بھی اضافہ ہوجائے جہاں پر رہائشیوں کو ایک چھت تلے ضرورت زندگی کی تمام اشئیا دستیاب ہونگی ڈیلرز اور انویسٹرز نے شیخ احمد بن مقصود کی کاوشیں کو مزید سہراہا۔