پرانا مسلم لیگی ہوں، جینا مرنا حلقہ کی عوام کیساتھ ہے: امان اللہ وڑائچ 

Jan 08, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 70حاجی امان اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ ہم پرانے مسلم لیگی ہیں میرا جینا مرنا حلقہ کی عوام کیساتھ ہے اور انشاء اللہ 8فروری کو عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ایک مرتبہ پھر ایم پی اے منتخب ہونگا ، گزشتہ جنرل الیکشن میں بھی عوام نے انہیں 22500ووٹوں کی لیڈ سے منتخب کروایا تھا اور اب بھی کامیابی انکے قدم چومے گی ہر مشکل دور میں فرعونیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مسلم لیگ( ن) کیساتھ کھڑے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ دیدار سنگھ اور کھبیکی میں چوہدری عثمان رانجھا اور چوہدری سیف اللہ جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حاجی احمد چیمہ ،چوہدری عثمان رانجھا اور چوہدری سیف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 70میں حاجی امان اللہ واڑئچ ہی مضبوط امیدوار ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اسی وجہ سے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں،انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور دیگر سے پر روز مطالبہ کیا  کہ وہ حاجی امان اللہ وڑائچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کریں ،حاجی امان اللہ وڑائچ اپنے قائدین کو مایوس نہیں ہونے دینگے  ۔

مزیدخبریں