امریکی وزیر خارجہ کی صدر اردگان اور ترک ہم منصب سے ملاقات

Jan 08, 2024

انقرہ(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ جنگ کے بعد اپنے چوتھے دورہ مشرق وسطی سے قبل استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک ہم منصب سے ملاقاتیں کیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ جنگ کے بعد اپنے چوتھے دورہ مشرق وسطی سے قبل استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک ہم منصب سے ملاقاتیں کیں۔ترک رہنمائوں اور  امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں غزہ کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ غزہ تنازع پھیلنے سیروکنے پر ہے، تنازع میں کمی کیلئیترکیہ فریقین سے تعلقات استعمال کرنیکیلئیتیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل کو اپنادفاع کرناہے۔

مزیدخبریں