اسلام آباد (خبرنگار)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ایران کے شہر کرمان میں گلزارِ شہدا دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے، واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، مقام معظم رہبری سید علی خامنہ اء، ایران کی غیور عوام سمیت شہدا کے خانوادوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں پر بہیمانہ کاروائیوں سے صہیونی دشمن کی شکست واضح ہے، کربلا سے درس شہادت لینے والی قوم کو ان بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔