گروہی اختلافات سے بالاتر ہوکر امت متحدہوجائے، اعلامیہ قومی خاتون جنت کانفرنس

اسلام آباد (خبرنگار)جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام گیارہویں سالانہ قومی خاتون جنت کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں اتحاد امت کو وقت کاتقاضاقرار دیتے ہوئے کہاگیا کہ گروہی اختلافات سے بالاتر ہوکر امت باہم متحدہوجائے او آئی سی کا پلیٹ فارم متحرک ہو جائے اور امت مسلمہ متحد ہو جائے تو مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر سمیت امت کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت عکس سیرت جناب تاجدار کائنات ہے جنا ب سیدہ کی سیرت کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے استحکام وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکیا جائیگا اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھی جائیگی جامعہ نعیمہ اسلام آباد میں منعقدہ م گیارہویں سالانہ قومی خاتون جنت کانفرنس کی صدارت جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کی جبکہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری ، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، خواجہ غلام قطب الدین فریدی ، سید ناصر عباس شیرازی،، پیر جمیل الدین چشتی ، پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم ، مظہر برلاس، ڈاکٹر علی عباس نقوی،خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، مفتی محمد طیب ، ڈاکٹر محمد شیر سیالوی ، صاحبزادہ کاشف گلزار نعیمی سمیت دیگر علما ومذہبی رہنمائوں نے خطاب کیا کانفرنس میں فلسطین میں گزشتہ تین ماہ سے اسرائیلی جنگ وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اہل فلسطین سے بھرپور اظہاریکجہتی کیا گیا کانفرنس کے مشترکہ علامیہ میں کہاگیا کہ بنت رسول سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ مینارہ نور ہے سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت عکس سیرت جناب تاجدار کائنات ہے، آپ کی سیرت ہماری خواتین کیلئے مشعل راہ اور عظیم نمونہ ہے، جنا ب سیدہ کی سیرت کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے سیاست دانوں سے کہا گیاکہ وہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کو ختم کر نیاور ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ وطن عزیز جس سنگین داخلی انتشار کا شکار ہے اس کا تقاضا ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے اتحاد امت وقت کا تقاضا اور امت مسلمہ کی شدید ضرورت ہے، اتحاد کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے، لیکن یہ صرف تقاریر اور خطابات میں نہیں بلکہ عملی طور پر بھی نظر آنا چاہیے غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی خون ریزی اور نسل کشی اور مغربی قوتوں بالخصوص امریکہ اور اس کے حواریوں کی اسرائیل کی پشت پناہی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں 

ای پیپر دی نیشن