لنڈسے لوہن کو عدالتی حکم نہ ماننے پر 90 دن قید کی سزا ‘اداکارہ رو پڑیں

کیلیفورنیا (آئی این پی) کیلیفورنیا کی ایک جج نے اداکارہ لنڈے سوہن کو عدالت کا حکم نہ ماننے پر90 دن قید کی سزا سنا دی۔ کیلیفورنیا کی بیورلی ہلز عدالت میں جج مارشا ریول نے عدالت کا حکم نہ ماننے پر ہالی ووڈ کی24 سالہ اداکارہ لنڈسے لوہن کو90 دن قید کی سزا سنائی۔ لوہن کو2007ءمیں نشے میں ڈرائیونگ کرنے پر کورٹ نے الکوہل ایجوکیشن کلاسز لینے کا حکم دیا تھا۔ لوہن کو 7 بار الکوہل ایجوکیشن کلاسز میں حاضر نہ ہونے پر عدالت نے سزا سنا دی۔ سزاکا اطلاق 20 جولائی سے شروع ہو گا۔ فیصلہ سننے کے بعد لوہن دھاڑیں مارکر رونے لگیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے یہ مقام حاصل کرنے کےلئے بہت محنت کی ہے آج اس فیصلے سے ان کے کیریئر کو ایک داغ لگ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن