اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے پندرہ شدت پسند ہلاک اوربیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز نے اپر اورکزئی ایجنسی کےعلاقوں خادیزئی، ماموزئی، ڈبوری اورمولاپٹی میں آج علٰی الصبح شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ شدت پسندوں کی خفیہ پناہ گاہوں پرجیٹ طیاروں کی بمباری اورگولہ باری سے ان کے پانچ ٹھکانے تباہ ہوئے ۔ اس کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک اوربیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ آپریشن کے بعد فورسز کے زمینی دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورسرچ آپریشن شروع کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن