کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈی ایٹ کے سربراہان مملکت نائجیریا کے دارلحکومت ابوجا پہنچ گئےہیں۔ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ رکن ممالک کی جانب سے ویزا پابندیوں میں نرمی، تجارتی معاہدوں اورانویسٹمنٹ فنڈ کے قیام کی تجاویز بھی زیرغور آئیں گی۔ اجلاس میں ڈی ایٹ ممالک ایٹمی توانائی کے پُرامن استعمال کے حوالے سے ایک قرار داد بھی منظور کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈی ایٹ تنظیم کے رکن ممالک میں پاکستان، ایران، نائجیریا، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ملائشیا اورترکی شامل ہیں۔