میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے  وزیرسمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

Jul 08, 2010 | 23:26

سفیر یاؤ جنگ
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے سرحدی علاقے میں قائم ایک ڈیم کے قریب پیش آیا۔ طیارے کے حادثے میں میکسیکو کے صوبے کوہیلا کے وزیر ہوریشیو ڈل باسک، ٹاؤن میئر پیڈرس نیگراس اور عملے کے ارکان سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبہ کوہیلا کے  حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تکنیکی وجوہات کی بناء پرپیش آیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد علاقے میں سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے تھے کہ ان کا طیارہ کریش ہوگیا۔ ادھر صوبائی حکومت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
مزیدخبریں