لاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ پانی کے معاملے پر نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کی طرح سندھ اور دوسرے صوبوں سے تعاون کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا۔ تاہم اس حساس معاملے کو لیکر کسی کو سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جس طرح دیگرصوبوں کا پانی پرحق ہے لیکن پنجاب اپنے حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔