مکرمی! رحمتوں اور برکتوں والے ماہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ہو گیا ہے جو کہ 240 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔ کس قدر ستم ظریفی اور بدبختی ہے کہ ایک اسلامی نظریاتی مملکت میں رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے کے دوران روزہ داروں کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں ابھی سے ماہِ رمضان کے دوران مہنگائی کی چکی میں پیسنے اور انکا کچومر نکالنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ حکومت گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سٹف پر سبسڈی دے۔
(ابو سعدیہ سعید جاوید علی شاہ امام صاحب سیالکوٹ)