ٹارگٹ کلنگ اوربسوں پر فائرنگ کے واقعات کے بعد انجمن تاجران کی اپیل پرآج کراچی میںمکمل ہڑتال ۔

Jul 08, 2011 | 03:33

سفیر یاؤ جنگ
انجمن تاجران کراچی کی اپیل پرآج شہرکے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ کراچی الیکٹرونکس ایسوسی ایشن نے بھی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ شہرمیں کاروباری مراکزکے ساتھ ساتھ سڑکوں پرٹریفک غائب اورپٹرول پمپس بھی بند ہیں۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک بسیں سڑکوں پر نہیں لائیں گے۔دوسری طرف شہرمیں بدامنی کےباعث وفاقی اردو یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے تحت آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی اعلامیے کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم کراچی یونیورسٹی انتظامی امور کے لئے کھلی رہے گی۔
مزیدخبریں