کراچی میں کچھ علاقوں کودہشتگردوں سے پاک کردیا گیا، ضرورت پڑی تودیگرصوبوں سے بھی فورسزمنگوائیں گے۔ رحمان ملک

Jul 08, 2011 | 09:16

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالےسے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزکچھ علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جبکہ اب تک نواسی مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ رحمان ملک نے بتایا کہ شہر کی صورتحال پر اے این پی اور ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے ہیں، ضرورت پڑی تو دوسرے صوبوں سے بھی فورس منگوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہرمیں امن بحال رکھنے کے لیے پولیس اوررینجرزکو مکمل اختیاردے دئیے گئے ہیں۔آج کچھ علاقوں میں مزید آپریشن کیا جائے گا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کٹی پہاڑی کےعلاقے میں سکیورٹی فورسزکی دو چیک پوسٹوں کو دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا ہے جبکہ آپریشن کوسیٹلائیٹ کی مدد سے بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔
مزیدخبریں