کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوربسوں پرفائرنگ کے واقعات کے بعد جمعے کے روزکراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کی گئی

Jul 08, 2011 | 13:31

سفیر یاؤ جنگ
انجمن تاجران کی اپیل پرکی گئی ہڑتال کےموقع پر کراچی کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز، پٹرول اورسی این جی سٹیشنز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابرتھی جبکہ لوگ سارا دن گھروں میں محصوررہے۔ امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے واضح کیا ہے کہ وہ حالات کی بہتری تک اپنی بسیں سڑکوں پرنہیں لائیں گے۔ بدامنی کے باعث پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے عام قتل وغارت سے انسانی جانوں کا تحفظ ممکن نہیں رہا
ادھرکراچی کے علاوہ حیدرآباد میں بھی ہڑتال کی گئی، سارادن مختلف ٹولیوں کی شکل میں لوگ باہر نکلتے رہے اوربازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرحکومت مخالف نعرے لگاتے رہے، بعض گھروں پرسیاہ پرچم بھی دیکھے گئے۔ ٹنڈوالہ یارمیں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی اور بڑی مارکیٹوں کے علاوہ چھوٹی موٹی دکانیں بھی بند کر دی گئیں، اس موقع پرشرپسندوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی، اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کی گئی تاہم جمعہ کے روز سندھ میں چھٹی ہونے کی وجہ سے بھی معمولات زندگی معطل رہے۔
مزیدخبریں