منورحسن نے کہا کہ حیرت ہے جو جماعتیں ساڑھے تین سال تک زرداری الائنس میں شامل تھیں اور جن کی وجہ سے عوام کے مسائل اوردکھوں میں اضافہ ہوا ہے وہی آج گرینڈ الائنس کے نعرے بلند کررہی ہیں۔ یہ قوم کے ساتھ دھوکہ ہے، عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، انہیں پہلے اپنی ماضی کی غلطیوں پرقوم سے معافی مانگنا ہوگی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا میاں نوازشریف کوایم کیوایم کے بارے میں اپنے سوالات کا جواب مل گیا ہے، وہ بارہ مئی اور نواپریل کے واقعے کے ذمہ داروں کو کب سامنے لے کرآئیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سید منورحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ساتھ نون لیگ کے تعاون کی کوئی توجیح ہمارے ذہن میں نہیں آسکی، سیاسی میدان میں کوئی کسی کو بلینک چیک نہیں دیتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف سی اوررینجرز کی کراچی اوربلوچستان میں کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں، رحمن ملک ان تجربوں کو نہ دہرائیں۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوائے وقت گروپ ایک مشن کا نام ہے کسی کو اتفاق ہویا اختلاف، اس گروپ نے نظریہ پاکستان کی علمبرداری سے پیچھے ہٹنے کا نہ کبھی عندیہ دیا ہے اورنہ کسی کمزوری کا اظہارکیا، یہ ادارہ مستقبل کو تابناک بنانے کا عنوان ہے۔