کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے اثرات کراچی سٹاک مارکیٹ پربھی پڑنا شروع ہوگئے، انڈیکس بارہ ہزارچارسو پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا۔

کراچی میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے کراچی سٹاک ایکسچنج کی سرگرمیوں کو بھی بری طرح متاثرکیا ہے، دوروزپہلے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارچھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روزانڈیکس بارہ ہزارچار سو پوائنٹس کی حد بھی برقرارنہ رکھ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر نیشنل بینک ، اٹک ریفائنری، ڈی جی سیمنٹ اوراو جی ڈی سی ایل کمپنی کے شیئرز میں فروخت کے رجحان نے مندی کی شدت میں اضافہ کیا جس سے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکاون پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزارتین سو نوے پربند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن