رواں سال تیس ستمبرسے پہلے پرانے ڈیزائن کے پانچ سو روپے کا نوٹ اورتیس دسمبرسے پہلے پانچ روپے کے نوٹ بینکوں سے تبدیل کرالیں، اس کے بعد ان کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ اسٹیٹ بینک

Jul 08, 2011 | 14:38

سفیر یاؤ جنگ
وفاقی حکومت کے اعلامیے کے مطابق پرانے ڈیزائن کے پانچ سوروپے والے نوٹ کی قانونی حیثیت یکم اکتوبرکو ختم ہوجائے گی۔ اسٹیٹ بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے پانچ سو روپے کا نوٹ تیس ستمبرسے پہلے بینکوں سے تبدیل کرالیں جبکہ پانچ روپے کے نوٹ بھی رواں سال کے اختتام تک کمرشل بینکوں سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔ یکم جنوری دو ہزاربارہ سے پانچ روپے کا نوٹ بھی قابل استعمال نہیں رہے گا۔
مزیدخبریں