”گرینڈ الائنس کا کوئی مستقبل نہیں‘ جلد ”گراونڈ“ ہو جائے گا“

لاہور (لیڈی رپورٹر) گرینڈ اپوزیشن الائنس کا کوئی مستقبل نہیں‘ یہ مفادات کی سیاست کرنے والوں کا اتحاد ہو گا جو جلد ”گراونڈ“ ہو جائے گا۔ میثاق جمہوریت کو ”مذاق جمہوریت“ بنانے والے ایم کیو ایم کے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کی خواتین رہنماوں نے ایوان وقت میں کیا۔ پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ملکی مفاد سے کوئی دلچسپی نہیں‘ یہ محسن کش لوگ ہیں۔ (ق) لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی آمنہ الفت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سیاسی تنہائی دور کرنے کے لئے ایم کیو ایم کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے انہیں یہ اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے رہے ہیں۔ق لیگ کی سابق رکن اسمبلی کنول نسیم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سب کچھ سینٹ کے الیکشن کی وجہ سے کر رہی ہے۔ تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما شمسہ علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کا اتحاد پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے اتحاد سے مشابہ اور مفادات کی سیاست کے مترادف ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا مائنڈ سیٹ جمہوریت پسند نہیں۔

ای پیپر دی نیشن