”فوج ساتھ ہے“ وزیراعظم کے بیان سے لگتا ہے حکومت جانے کو ہے: متحدہ

Jul 08, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خبرنگار) ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان سے لگتا ہے کہ انہیں خطرات صاف نظر آ رہے ہےں۔ وزیراعظم یہ کہنا چاہتے ہےں کہ فوج ان کے ساتھ ہے اور ان کے اقتدار کو کوئی خطرہ نہیں۔ صاف نظر آ رہا ہے کہ حکومت حقیقی معنوں مےں خطرے مےں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین برس سے قتل و غارتگری جاری ہے مگر پیپلز پارٹی کے رہنما اس کو روکنے کےلئے کردار ادا کرنے کی بجائے تماشہ دیکھ رہے ہےں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لوگوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں گولی ماری جا رہی ہے۔
مزیدخبریں