سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاھورنےٹیکسیوں اوررکشوں کوپرچی فیس سےمستثنی قراردےدیا۔ پرچی فیس ختم ہونےسےلاکھوں رکشہ وٹیکسی ڈرائیورمستفیدہوں گے۔

Jul 08, 2012 | 19:14

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایت پرسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاھورنےشہرمیں قائم ٹیکسیوں اوررکشوں کےاسٹینڈزکوپرچی فیس سےمستثنی قراردیےدیاہے،پرچی فیس ختم ہونےسےرکشہ،چنگ چی اورٹیکسی ڈرائیوروں کی مالی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔ شہرکےمختلف علاقوں میں قائم اسٹینڈزپرفی کس ٹیکسی ،رکشہ اورچنگ چی کےڈرائیوروں سےدس روپےسےپانچ سوروپے تک روزانہ وصول کیےجاتےتھے،وزیراعلی کی ہدایت پرپرچی فیس کےخاتمےپرعمل درآمدآٹھ جون سےہوگااوراس فیصلےکی خلاف ورزی کرنےوالےاسٹینڈزمالکان کےخلاف سخت کارروائی ہوگی،واضح رہےکہ ٹیکسی،رکشہ اورچنگ چی کےڈرائیوروں نےوزیراعلی پنجاب سےاپیل کی تھی کہ وہ پرچی فیس کےخاتمےکےفی الفوراحکامات جاری کریں۔
مزیدخبریں