پالی کیلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز پاکستانی ٹیم دو سو چھبیس رنزپر آؤٹ۔۔۔آئی لینڈرز نے کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پرچوالیس رنز بنالئے۔

Jul 08, 2012 | 19:43

سفیر یاؤ جنگ
پالی کیلے میں جاری ٹیسٹ کے افتتاحی روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پینتیس کے مجموعی سکور پر محمدحفیظ بائیس رنز بنا کر پریرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، اس کے بعد اظہرعلی اور یونس خان بھی اپنا کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ توفیق عمر انتیس رنز بنا کر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے ذمہ دارای سے کھیلتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں پچاسی رنز بنائے۔ مصباح چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق نے سب سے زیادہ پچھہتر رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے تھشارا پریرا نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ رنگانا ہیراتھ نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جواب میں سری لنکن اننگز کا آغاز بھی بہتر نہ ہوا اور اوپنر دنیشن چندی مل صرف آٹھ رنز بنا کر جنید خان کا شکار بن گئے۔ کمارسنگاکارا بھی کوئی رن بنائے بغیر جنید خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کھیل کے اختتام سے چندلمحے قبل سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے بارہ رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے انہیں محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔
مزیدخبریں