جنوبی روس میں کراسندار کے علاقے میں رات کو آنے والے بڑے سیلاب نے اپنے گھروں میں سوئے متعدد افراد کو ابدی نیند سلادیا۔ جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں افراتفری مچ گئی۔ کراسندار کے گورنر کا کہنا ہے کہ پانی کی رفتار اور طاقت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے سڑکوں کو اکھاڑ دیا۔ حکام کے مطابق علاقے میں تیرہ ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ماسکو سے امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے متاثرہ علاقے میں پہنچایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک سو چوالیس افراد میں سے بیشتر کا تعلق کرمسک سے ہے حالیہ تاریخ کے بدترین سیلاب کے نتیجے میں درجنوں افراد لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔