ملتان (لیڈی رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ آف پاکستان کے زیراہتمام ریجنل آفس میں ”ایمپلائز بینیفٹ اور شیئر بیسڈپیمنٹ“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین آف لاہور منیجمنٹ یونیورسٹی محمد مقبول گیسٹ سپیکر تھے۔ انہوں نے انٹرنیشنل اکا¶نٹنگ سٹینڈر کے مطابق موضوع کو اجاگر کیا اور اس کے عملی استعمال کے بارے میں بتایا شیئر بیسڈ پے منٹ سٹینڈر قوانین کو ہائی لائٹ کیا اور دونوں سٹینڈز کو بذریعہ ملٹی میڈیا حاضرین کو پیش کیا۔ تقریب سے چارٹر اکا¶نٹنٹ محمد یونس غازی‘ محمد عاشق حسین‘ وقاص خالد شیخ عبدالستار‘ امین پال نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمینار میں چارٹرڈ اکا¶نٹنٹس طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔