لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک رمضان المبارک کے فوراً بعد ”عوامی بیداری شعور مہم“ کا آغاز کرے گی، جس میں قوم کے سامنے نئے بلدیاتی نظام کا خاکہ پیش کیا جائے گا، اس کام کےلئے صوبائی صدر بشارت عزیز جسپال کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، پاکستان عوامی تحریک کی ممبر سازی مہم بھی رمضان کے فوراً بعد دوبارہ شروع ہو جائے گی جس میں ایک کروڑ افراد کو پاکستان عوامی تحریک کا ممبر بنانے کا ہدف طے کیا گیا ہے، یہ بات عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پنجاب کے ضلعی اور تحصیلی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔