رائے ونڈ (نامہ نگار) چودھری عبدالغفور کے بھائی صدر مسلم لیگ(ن) صوبائی حلقہ 161چودھری عبدالشکور نے کہا کہ لیگی کارکنوں کا چودھری عبدالغفور کو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینے کا مطالبہ حق بجانب ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری عبدالغفور اور چودھری عبدالشکور کے خون کا ایک ایک قطرہ قائدین مسلم لیگ(ن) اور پاکستان کیلئے وقف ہے، ٹکٹ کوئی معنی نہیں رکھتی، افسوس صرف اس بات کا ہوتا ہے کہ جن لوگوں نے ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں اس کا ساتھ دیا اور میاں نواز شریف کے خلاف نعرے لگاتے رہے وہ کس منہ سے خود کو مسلم لیگی کہلواتے اور ٹکٹ کا تقاضہ کررہے ہیں۔