پرتگال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی ، رونالڈو

Jul 08, 2013

میڈرڈ (آن لائن) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ سپینش فٹبال کلب میں رئیل میڈرڈ سے ان کا مستقبل وابستہ ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ میرے دل میں ہے اور جب تک میں وہاں رہا اس کلب سے محبت رہی اور یہ آپ سب لوگ جانتے ہیں تاہم اب سپینش کلب میرا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس جانے کے حوالے سے میڈیا میں آنیوالے رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں انہوں نے کہا کہ دس مہینوں کے مسلسل کھیل نے مجھے تھکا دیا تھا اور اب آرام کرنا چاہتا ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میری قومی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔

مزیدخبریں