پاکستان ٹینس فیڈریشن کا رمضان میں ٹاپ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں ٹاپ ٹین رینکنگ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ممتاز یوسف نے کہا کہ ٹاپ 10کھلاڑیوں کا ایک مہینے کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میںلگایا جائیگا اور انہیں کوچ اورنگزیب جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں یاسر خان ، جلیل خان ، عقیل خان ، محمد عابد ، عثمان ، عاشق ، احمد چوہدری ، ثناءاللہ وغیرہ کو کیمپ کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ ممتاز یوسف نے کہا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ افطاری کے بعد فلڈ لائٹ میں لگایا جائے گا اور رات دیر تک کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...