لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل قومی کھلاڑیوںکے سنٹرل کنٹریکٹ کااعلان رواں ہفتے کریگی۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔اے کیٹیگری والے کھلاڑیوںکو20ہزار،بی کو 18ہزاراورسی کیٹیگری والے کھلاڑیوںکو 15 ہزارروپے ماہانہ اعزازیہ دینے پرغور کررہی ہے۔