متوازی اولمپک ایسوسی ایشن کا قیام ‘ رواں ہفتے پاکستان کی رکنیت معطل ہونے کا امکان

Jul 08, 2013

لاہور( این این آئی)انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان میں متوازی اولمپک ایسوسی ایشن کے قیام کی رپورٹ حاصل کر لی جسکے بعد آئی او سی کی طرف سے رواں ہفتے پاکستان کی رکنیت معطل ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔متوازی باڈی کے قیام کےلئے انتخابات کرانے پر آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ رکنیت معطل کرنے کا پہلے ہی فیصلہ کر چکا ہے ۔ پی او اے رکنیت معطل ہونے کی بجائے انتخابات میں حصہ لینے والی فیڈریشنز کی معطلی کی خواہشمند ہے ۔

مزیدخبریں