ویسٹ انڈیز میں بیٹنگ لائن کلک کر گئی تو جیت جائینگے: عامر سہیل

Jul 08, 2013

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بیٹنگ لائن کلک کر گئی تو جیت قومی ٹیم کا مقدر ہی بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کی واپسی خوش آئند ہے اور دورہ وےسٹ انڈےز کے لئے متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے مڈل آرڈر مضبوط ہوا ہے۔ شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی سے باﺅلنگ میں ہی فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ بیٹنگ میں وہ جو بھی رنز بنائیں وہ بونس ہوتے ہیں اور امید ہے وہ باﺅلنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز مختلف ہیں کھلاڑیوں کو جیت کیلئے باﺅلنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔

مزیدخبریں