فنکار امن کی بحا لی کیلئے اہم کر دار اداکر سکتے ہیں: مسعود اختر

Jul 08, 2013

 لاہور (این این آئی) سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں امن نہیں ہوگا معمولات زندگی نہیں چلیں گے جس سے ہماری معیشت کا پہیہ جام ہو کر رہ جائیگا‘ میرے خیال میں آج بجلی بحران سے زیادہ دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنا اہم ہو گیا ہے ۔ آج ملک کو امن کی ضرورت ہے اور فنکار امن کیلئے سب سے کارگر ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں‘ ملک میںہونیوالی دہشت گردی نے ہر شعبے کو متاثر کیا۔حکومت کو اپنی ترجیحات میں اسے رکھنا چاہیے کیونکہ جب ملک میں امن ہو گا تو بجلی بھی آ جائے گی اور معیشت بھی پھل پھول سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو چاہیے کہ وہ مختلف طبقات اور فرقوں میں بٹے ہوئے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کا فریضہ سر انجام دیں۔

مزیدخبریں