حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علماءکے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرسے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے ملاقات کی اور ملی یکجہتی کونسل میں جے یو پی کو شمولیت کی دعوت دی۔ صاحبزادہ زبیر نے ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل نو پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سے مشورہ کے بعد شمولیت کے بارے میں پارٹی کے فیصلہ سے جلد مطلع کرنے کا وعدہ کیا۔قائد ملت جعفریہ نے کہا علامہ شاہ احمد نورانی کے زمانے میں ہم نے ملکر جدوجہد کی اور ملک سے فرقہ واریت کو جڑسے اکھاڑ پھینکا تھا۔ ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل نے فرقہ واریت کے سامنے دیوار قائم کردی تھی۔
صاحبزادہ زبیر