3 دن تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ دیا گیا تو احتجاج کرینگے: اعجاز الحق

فقیروالی+ چشتیاں (نامہ نگاران) ایم ڈی میپکو کو تین دن کی وارنگ دیتے ہیں کہ لوڈشیڈ نگ کا شیڈول جاری کیا جائے، دوسرے شہروں کی طرح ہمارے علاقے میں بھی بجلی دی جائے ورنہ احتجاج کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ اعجاز الحق نے جامعہ قاسم العلوم فقیروالی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا لوڈشیڈنگ، مہنگائی، سیلز ٹیکس کی وجہ سے لو گ نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے بات ہوئی ہے، نیلم جہلم پراجیکٹ پر فنڈ پنجاب دے رہا ہے اور بجلی سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی میپکو کو کھلی وارنگ دے چکا ہوں کہ اگر شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کی گئی تو سڑک بند کرکے بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ پٹرول چالیس روپے فی لٹر پڑتا ہے اور غریب عوام کو 106 روپے میں دیا جا رہا ہے۔ غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ بہاولنگر میڈیکل کالج کا وعدہ شہباز شریف کو یاد دلواﺅں گا۔ علاوہ ازیں اعجاز الحق نے کہا ہے ملک کی 25 فیصد خوراک پیدا کرنیوالے ضلع بہاولنگر کے 18لاکھ کسان مزدور 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دیگر سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔ حکومت کسانوں کا خون نچوڑ نے کی پالیسی ختم کرکے کسانوں کو ٹریکٹر، کھاد، بیج، زرعی ادویات اور دیگر مشنری کی خریداری پر بھارت کی طرح سبسڈی دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ستلج ٹریڈرز پر میسی فرگوسن کے نئے ٹریکٹرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد چشتیاں کے زیرالتواءمنصوبہ کو مکمل کیا جائے۔ نوازشریف حکومت نے بھی قرضہ لینے کیلئے کشکول اٹھالیا ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق لوگوں پر ظالمانہ ٹیکسز لگائے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...