فیروز والا (نامہ نگار) تحریک انصاف پی پی 137 شاہدرہ کے رہنما محمد امجد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا۔ موجودہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر غریب آدمی کے گلے میں پھندا ڈالا ہے۔ تاریخ اور وقت انہیں معاف نہیں کریگا۔