اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان روس تجارتی تنازعہ کے حل کیلئے پیشرفت پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس پاکستان میں ریلوے‘ تیل و گیس اور سٹیل انڈسٹری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے‘ تمام متعلقہ وزارتیں دن رات ایک کرکے چند پاکستانی تاجروں اور روسی حکومت کے درمیان دیرینہ تنازعہ کا باعزت حل نکالیں۔ وہ پاکستان روس تجارتی تنازعہ کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔