ملک میں تعلیم کا فروغ میری ترجیحات میں پہلے نمبر پر ہے: صدر ممنون حسین

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ + ایجنسیاں) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کا فروغ بطور صدر میری ترجیحات میں پہلے نمبر پر ہے، حکومت تعلیم کے شعبہ کو خاص اہمیت دے رہی ہے‘ اس سال بجٹ میں تعلیم کیلئے ماضی سے کہیں بڑھ کر رقم مختص کی گئی ہے‘ ملک کو سائنسی اور دیگر شعبوں میں آگے لے جانے کے لئے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے بہت سے ادارے بنانے کی ضرورت ہے۔ وہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام کی طرف سے ادارے کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر جہانگیر بشیر نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ ملک میں ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کیلئے انتہائی باصلاحیت انجینئر پیدا کررہا ہے اس کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں کیا جاتا ہے۔ صدر نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تعلیم کے فروغ کی اہمیت کا مکمل احساس ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے تعلیم کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کیلئے اس سال بجٹ میں تعلیم کے لئے ماضی سے بڑھ کر رقم مختص کی گئی ہے۔ حکومت تعلیم کے میدان میں حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقبل میں جاری رکھے گی۔ بطور صدر میری ترجیحات میں تعلیم پہلے نمبر پر ہے ہم فروغ تعلیم کے اداروں کی مدد کے لئے ہر وقت کمر بستہ ہیں۔ تعلیمی ادارے اپنی سرگرمیوں میں کوئی بھی مشکل محسوس کریں تو مجھ سے رابطہ کریں۔ صدر کو دی جانے والی بریفنگ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد، سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ صدر نے کہا کہ حکومت کو تعلیم کے فروغ کی اہمیت کا مکمل احساس ہے۔ فروغ تعلیم کے اداروں کی مدد کیلئے ہر وقت کمربستہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...