گاڑیوں کی خریداری پرودہولڈنگ ٹیکس ظلم ہے: شیخ نعمان صلاح الدین

Jul 08, 2014

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین ،سینئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمان الحق نے مشترکہ بیان میںایف بی آر کی طرف سے گاڑیوں کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر نے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 850سی سی تک کی گاڑیوںپر 10ہزار روپے جبکہ 1000سی سی تک 20ہزار،1300سی سی پر 30ہزاراور 1600سی سی پر 50ہزاروپے تک ٹیکس کا نفاذ سراسر ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس کا مطلب تو یہ ہو اکہ اب گاڑی خریدنا،بیچنا اور رکھنا کسی عذاب سے کم نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس وقت جو ملکی حالات ہیں ان کو دیکھتے ہوئے حکومت کو چاہیئے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ  کمی کرے نہ کہ گاڑیوں پر مزید ٹیکس لگا کر انہیں عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا جائے ۔

مزیدخبریں