راجن پور (آن لائن )راجن پور میں ریلوے ٹریک پر نصب کیاگیا بم بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق راجن پور میں فاضل پور کے قریب ریلوے ٹریک سے ملنے والے بم کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا۔ 15 کلو وزنی بم ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے جڑا ہوا تھا۔ بم بر آمد ہونے کے بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جام پور کی طرف روک دیا گیا تھا۔ ٹرین پشاور سے کراچی کی طرف جارہی تھی جس کو آدھے گھنٹے بعد اسی ٹریک سے گزرنا تھا۔ پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن جاری تھا۔
خوشحال ایکسپریس