الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے طارق باجوہ کی رکنیت بحال، یعقوب سیٹھی کی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Jul 08, 2014

قصور+ اسلام آباد (نامہ نگار + آئی این پی) الیکشن کمشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ  پی پی 170 ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ (ن) کے طارق باجوہ کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے ‘  پی پی 175 قصور سے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن اسمبلی محمد یعقوب  سیٹھی کی رکنیت کالعدم  قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے صدر دفتر سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 170 سے مسلم لیگ (ن) کے طارق باجوہ کی رکنیت بحال کی گئی۔ قبل ازیں عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں طارق باجوہ  کی رکنیت معطل کی تھی۔ بیان کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ 175 میں دوبارہ گنتی کرانے پر 4600 ووٹ جعلی نکلنے کے الزام میں انتخابی ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رکن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی رکنیت کالعدم قرار دیتے ہوئے ختم کی تھی۔ اس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن یعقوب سیٹھی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
رکنیت / نوٹیفکیشن

مزیدخبریں