اسلام آباد (آن لائن) قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے رکن احمد کمال نے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد کا معاملہ ایک قومی مسئلہ ہے اور تمام ادارے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رہائش اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ حکومت نے 27 ہزار سے زائد خاندانوں کو نقد امدادی رقوم فراہم کردی ہیں۔